مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا، پاک امریکہ تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
امریکہ کے وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، اور کشیدگی ختم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو اقدامات کرناچاہئیں۔
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
News ID 1858464
آپ کا تبصرہ